Time 31 مئی ، 2024
دلچسپ و عجیب

انڈونیشین شہری کے ساتھ دھوکا، نوبیاہتا بیوی مرد نکلی

انڈونیشین شہری کے ساتھ دھوکا، نوبیاہتا بیوی مرد نکلی
ادندا سے ان کی ملاقات ایک سال قبل انسٹاگرام پر ہوئی تھی جس کے بعد سے ہی دونوں ڈیٹنگ کرنے لگے/ فوٹو سوشل میڈیا

انڈونیشیا میں ایک شخص اس وقت حیران پریشان رہ گیا جب اسے 12 روز بعد یہ پتا چلا کہ اس کی بیوی دراصل ایک مرد ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ اے کے نامی شخص پر شادی کے 12 روز بعد حقیقت کھلی کہ اس کی بیوی ادندا کنزا عورت کے بجائے مرد ہے جو اسے پیسے کی خاطر دھوکا دینے کی کوشش کررہی ہے۔

اے کے کے مطابق ادندا سے ان کی ملاقات ایک سال قبل انسٹاگرام پر ہوئی تھی جس کے بعد سے ہی دونوں  ڈیٹنگ کرنے لگے۔

اے کے کا بتانا ہے کہ ادندا ہر ملاقات میں نقاب سے چہرے کو ڈھانپے ہوتی تھی جس کو انہوں نے  ان کا مذہب سے لگاؤ تصور کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک سال بعد دونوں نے شادی کرلی تاہم شادی کی تقریب میں دلہن کی فیملی سے کوئی بھی شخص شریک نہیں ہوا جس پر ادندا نے اے کے کو بتایا کہ ان کی فیملی میں کوئی نہیں ہے، وہ اکیلی ہیں لیکن شادی کے بعد اہلیہ کی دوری نے اے کو شک میں مبتلا کردیا۔

انڈونیشین شہری کے ساتھ دھوکا، نوبیاہتا بیوی مرد نکلی
بظاہر عورت  نظر آنے والے مرد کی اصل  شناخت ای ایس ایچ کے نام سے ہوئی /فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 12 دن بعد اے کے اپنی دلہن کی حقیقت کی کھوج لگانے میں کامیاب ہوگیا اور یہ جان کر حیران رہ گیا کہ اس کے والدین ابھی تک زندہ ہیں۔

اے کے کی اہلیہ کے والدین نے اسے بتایا کہ اس نے دراصل ایک مرد سے شادی کی تھی جس کی شناخت ای ایس ایچ کے نام سے ہوئی تھی۔

 پولیس کا بتانا ہے کہ ادندا کی آواز نسوانی  اور لہجہ بھی نرم ہے، اس لیے اس کے عورت ہونے کے بارے میں جلد شبہ نہیں کیا جاسکتا۔

مزید خبریں :