31 مئی ، 2024
سعودی عرب کے خلاف فیفا کوالیفائر سے قبل پاکستان فٹبال ٹیم کو دھچکا لگ گیا، قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی ہارون حامد ان فٹ ہوگئے۔
پاکستان کو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں 6 جون کو سعودی عرب، 11 جون کو تاجکستان سے مقابلہ کرنا ہے۔
ہارون حامد فٹنس مسائل کی وجہ سے آخری 2 کوالیفائرز نہیں کھیلیں گے، وہ کیمپ میں شمولیت سے قبل بھی مکمل فٹ نہ تھے۔
قومی ٹیم کے میڈیکل پینل نے فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد انہیں اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہارون حامد نے کوالیفائر کے پہلے راؤنڈ میں کمبوڈیا کے خلاف تاریخی گول کیا تھا۔