31 مئی ، 2024
گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کے بل میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے البتہ عام آدمی کے ساتھ شوبز کی دنیا سے جڑے کئی فنکار بھی اس مسئلے سے دوچار ہیں لیکن اداکار عثمان مختار نے اس سال مسئلے کا حل ڈھونڈ نکالا ہے۔
جیو ڈیجیٹل نے خصوصی انٹرویو میں عثمان مختار سے سوال کیا کہ 2024 کے لیے آپ کی ریزولیشن کیا تھی؟
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے عثمان نے کہا کہ بہت سے لوگ حیران ہوجائیں گے لیکن میں نے سوچا تھا کہ اس سال گھر میں لازمی سولز پینلز لگواؤں گا ۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کا بل اتنا زیادہ آتا ہے کہ زندگی اذیت ہوجاتی ہے ، اب اللہ کا شکر ہے کہ میں سکون میں ہوں۔
اداکار نے قہقہ لگاتے ہوئے کہا کہ لوگ سوچیں گے عثمان مختار کی نیو ائیر ریزولیشن یہ تھی، جی بالکل ایسا ہی ہے۔
واضح رہے کہ اداکار عثمان مختار اپنی نئی فلم عمر و عیار میں ’عمر‘ کے کردار میں نظر آئیں گے ، فلم عید الاضحٰی پر پاکستان بھرمیں ریلیز کی جائے گی۔