Time 01 جون ، 2024
پاکستان

غیر مناسب رویے پر وفاقی سیکرٹری ٹیلی کام کمرہ عدالت سے گرفتار، اڈیالہ جیل منتقل

غیر مناسب رویے پر وفاقی سیکرٹری ٹیلی کام کمرہ عدالت سے گرفتار، اڈیالہ جیل منتقل
عدالت نے وفاقی سیکرٹری کو 15 روز قید اور 2 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنا دی.

راولپنڈی: عدالت میں غیر مناسب رویے پر  وفاقی سیکرٹری ٹیلی کام کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔

نامناسب رویے اور ہتک آمیز گفتگو پر سول جج عادل سرور سیال برہم ہو گئے اور فیڈرل سیکرٹری کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے وفاقی سیکرٹری کو 15 روز قید اور 2 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنا دی۔

فیڈرل سیکرٹری ٹیلی کام محمد عمر ملک مقدمے میں بطور مدعی پیش ہوئے تھے۔

کمرہ عدالت میں دوران سماعت بدتمیزی کرنے پر عدالت نے نوٹس لیا اور ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے، وفاقی سیکرٹری کو ڈسٹرکٹ کورٹ سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :