Time 01 جون ، 2024
پاکستان

جلسے نہ کرانے پر اختلافات، پی ٹی آئی کورکمیٹی اجلاس میں رہنماؤں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ

جلسے نہ کرانے پر اختلافات، پی ٹی آئی کورکمیٹی اجلاس میں رہنماؤں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ
قیادت کے اختلافات کے باعث سوات اور مانسہرہ جلسے، پشاور کنونشن اعلان کے باوجود نہ ہوسکے، ختونخوا سے ارکان اسمبلی اور پارٹی نے جلسہ نہ کرنے پر فنڈز کی عدم دستیابی کا بہانہ بنایا: ذرائع— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے مابین تحریک اور جلسوں کے معاملے پر اختلافات سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق کورکمیٹی اجلاس میں بعض رہنماؤں  نے  جلسے اور کنونشن نہ کرانے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور اجلاس میں پارٹی کی مرکزی قیادت کے درمیان سخت جملوں کا بھی تبادلہ ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے جلسوں کا اعلان نہ ہونے پر بھی بعض رہنماؤں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

ذرائع نے بتایاکہ بعض رہنماؤں نے تجویز دی کہ پی ٹی آئی کا پلیٹ فارم استعمال نہیں کرنا تو اپوزیشن اتحاد کا نام استعمال کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق قیادت کے اختلافات کے باعث سوات اور مانسہرہ جلسے، پشاور کنونشن اعلان کے باوجود نہ ہوسکے، خیبرپختونخوا سے ارکان اسمبلی اور پارٹی نے جلسہ نہ کرنے پر فنڈز کی عدم دستیابی کا بہانہ بنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کی پارٹی قیادت نے بھی کراچی میں جلسہ کروانے سے متعلق مشکلات سے آگاہ کیا۔

ذرائع نے بتایاکہ کراچی میں جلسہ محمود خان اچکزئی کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد کے پلیٹ فارم سے کروانے کی تجویز دی گئی۔

مزید خبریں :