Time 02 جون ، 2024
کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ کے آغاز سے ہی شکایات سامنے آنے لگیں، انتظامات پر سوالات اٹھ گئے

ٹی 20 ورلڈ کپ کے آغاز سے ہی شکایات سامنے آنے لگیں، انتظامات پر سوالات اٹھ گئے
جنوبی افریقا، سری لنکا اور آئر لینڈ نے آئی سی سی سے باقاعدہ شکایات بھی کر دی ہے۔ فوٹو فائل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے ہی شکایات سامنے آنے لگیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا، جنوبی افریقا اور آئر لینڈ کو لاجسٹک کے مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے سری لنکا نے جنوبی افریقا اور آئر لینڈ کے ساتھ مل کر باقاعدہ طور پر آئی سی سی سے شکایت کر دی ہے کیونکہ تینوں ممالک کو سفری انتظامات اور رہائش کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے۔

ٹیموں کو درپیش مسائل نے میگا ایونٹ کے انتظامات پر سوالات اٹھا دیئے ہیں کیونکہ جنوبی افریقا، سری لنکا اور آئر لینڈ کو فلوریڈا سے نیویارک یارک تک شدید سفری مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

فلوریڈا کے گرم موسم میں کھیلنے کے بعد سری لنکا اور آئر لینڈ کو چارٹرڈ فلائٹ کے لیے 7 گھنٹے خوار ہونا پڑا، ٹیموں کو نیویارک جمعہ کی رات آٹھ بجے پہنچنا تھا لیکن اگلے روز صبح 5 بجے پہنچیں، سری لنکا کو تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے صبح کا ٹریننگ سیشن منسوخ کرنا پڑا جبکہ سری لنکن ٹیم کا ہوٹل پریکٹس وینیو سے ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت پر ہے۔

اس کے مقابلے میں بھارتی ٹیم کو پریکٹس وینیو اور اسٹیڈیم کے بالکل قریب رہائش فراہم کی گئی ہے، اس کےعلاوہ بھارتی ٹیم کو زیادہ میچز ایک وینیو  پر رکھ کر سہولت فراہم کی گئی ہے۔

مزید خبریں :