Time 02 جون ، 2024
پاکستان

نوشہرہ: نجی اسپتال میں علاج کے بجائے ایمرجنسی سے نکالا گیا مریض صحن میں دم توڑ گیا

نوشہرہ کے نجی اسپتال کے علاج کے بجائے صحن میں لاوارث مریض دم توڑ گیا۔

نوشہرہ کے نجی اسپتال کے عملے نے مریض کو رات گئے ایمرجنسی سے نکال کر اسپتال کے صحن میں رکھا تھا۔

مریض کو اسپتال کے صحن میں رکھنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔ اسپتال سے حاصل ہونے والی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسپتال کے شعبہ حادثات میں ایک لاوارث مریض کو گزشتہ شب ریسکیو کی ایمبولینس کے ذریعے لایا گیا تھا۔ 

3 گھنٹے ایمرجنسی بیڈ پر گزارنے کے بعد اس مریض کا علاج شروع نہ کیا جا سکا بلکہ شعبہ حادثات میں موجود ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس اسٹاف اور ملازمین نے مریض کو وہیل چیئر سے اسپتال کے صحن میں لا کر چھوڑ دیا جس کے چند گھنٹوں بعد مریض دم توڑ گیا۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) اسپتال اختیار خان کے مطابق واقعے میں ملوث عملے اور ڈاکٹرز کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :