Time 03 جون ، 2024
کھیل

اعظم خان نے انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر اور ویڈیوز ہٹا دیں، وجہ کیا ہے؟

اعظم خان نے انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر اور ویڈیوز ہٹا دیں، وجہ کیا ہے؟
اعظم خان کو انگلینڈ کے خلاف خراب کارکردگی کے باعث بھی شائقین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا__فوٹو: فائل

قومی کرکٹر  اعظم خان نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر اور ویڈیوز ہٹا دیں۔

اعظم خان سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کرتے تھے، گزشتہ چند دنوں سے ان کی فٹنس کی وجہ سے شائقین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

اعظم خان کو انگلینڈ کے خلاف خراب کارکردگی کے باعث بھی شائقین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اعظم خان نے انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر اور ویڈیوز ہٹا دیں، وجہ کیا ہے؟
فوٹو: اسکرین شاٹ

تاہم یہ واضح نہیں کہ اعظم خان نے اسی وجہ سے پوسٹیں ہٹائی ہیں یا کوئی اور وجہ ہے، لیکن ممکنہ طور پر کرکٹر کی جانب سے تنقید کے بعد ہی تمام تصاویر اور ویڈیوز کا صفایا کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اعظم خان کی اب کوئی تصویر یا ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اعظم خان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

مزید خبریں :