پاکستان

جج کی درخواست منظور، ہائیکورٹ نے عدت میں نکاح کیس دوسری عدالت منتقل کردیا

جج کی درخواست منظور، ہائیکورٹ نے عدت میں نکاح کیس دوسری عدالت منتقل کردیا
عدالت نےکیس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکاکی عدالت کو ٹرانسفرکردیا/ فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالت میں نکاح کیس دوسری عدالت ٹرانسفر کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے جس میں اسلام آبادہائیکورٹ نےکیس دوسری عدالت ٹرانسفرکرنےکی جج شاہ رخ ارجمند کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نےکیس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکاکی عدالت کو ٹرانسفرکردیا۔

واضح رہےکہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے جج شاہ رخ ارجمند پر اعتراض کیا تھا جس کے بعد جج نے کیس دوسری عدالت ٹرانسفر کرنے کے لیے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھا تھا۔

علاوہ ازیں گزشتہ سماعت پر عدالت آمد کے موقع پر پی ٹی آئی وکلا نے خاور مانیکا پر تشدد کیا، ان کو تھپڑ مارے اور عدالت میں ان پر بوتلیں بھی پھینکیں۔


مزید خبریں :