03 جون ، 2024
33 فیصد پاکستانیوں نےگلوبل وارمنگ کی پہلی اور سب سے اہم وجہ قدرتی اسباب کو قرار دیا ہے۔
گیلپ پاکستان کے سروے میں انکشاف ہوا کہ پاکستانی شہریوں نےگلوبل وارمنگ کی وجہ بتاتے ہوئے انسانی اور صنعتی سرگرمیوں کے سائنسی حقائق نظر انداز کیے یا انہیں کم اہمیت دی۔
سروے کے مطابق 30 فیصد پاکستانیوں نے انسانی سرگرمیوں کو دوسرے نمبر پر رکھا۔
سروے میں 15فیصد نے صنعتوں جب کہ 7 فیصد نے زراعت کو گلوبل وارمنگ کے لیے قصور وار ٹھہرایا۔
رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے پاکستانیوں کا مؤقف عالمی رائے سے بالکل مختلف ہے۔
عالمی سطح پر 46 فیصد نے صنعتوں کو زمین کا درجہ حرارت بڑھنے کی پہلی اور اہم وجہ کہا۔
عالمی سطح پر 41 فیصد نے انسانی سرگرمیوں جب کہ قدرتی اسباب 16فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر گلوبل وارمنگ کی اہم وجہ قرار دی گئی۔