Time 03 جون ، 2024
پاکستان

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ’چیف منسٹر ہمت کارڈ پراجیکٹ‘ کی منظوری دیدی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’چیف منسٹر ہمت کارڈ پراجیکٹ‘ کی منظوری دے دی۔

منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں تقریباً 30 ہزار افراد کو اگلے تین سال تک ساڑھے سات ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

دوسرے مرحلے میں ان افراد کو وہیل چیئر، ہیئرنگ ایڈز، ٹرائی سائیکل، بریل اور دیگر آلات فراہم کیے جائیں گے۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خصوصی افراد ہمارے لیے بہت اہم ہیں، ان کی ہر ممکن معاونت کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایم این اے ناصر بوسال اور ایم پی اے افتخار حسین نے بھی ملاقات کی، مریم نواز نے کہا کہ صحت اور تعلیم سمیت ہر شعبہ ان کی اولین ترجیح میں شامل ہے، سوشل ویلفیئر کو فعال کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ آٹا،چینی، گھی اور دالوں سمیت تمام اشیائے خوردونوش کے نرخ مزید کم ہوں گے۔

مزید خبریں :