Time 04 جون ، 2024
دنیا

عمران کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں کوکرنا ہے: امریکا کا سائفر کیس فیصلے پر ردعمل

 
عمران  کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں کوکرنا ہے: امریکا کا سائفر کیس فیصلے پر ردعمل
بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوالات کا کئی بار جواب دے چکے ہیں: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ/ فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں کوکرنا ہے ۔

 ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ  کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر کیس میں بریت پر رد عمل میں کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوالات کا کئی بار جواب دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم مختلف ممالک سے متعلق فیصلے کے لیے مناسب حالات اور سیاق و سباق کو مدنظر رکھتےہیں۔

 بانی پی ٹی آئی کے عدت کیس سے متعلق سوال پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان  کا کہنا تھا کہ فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کردیا تھا۔

مزید خبریں :