Time 04 جون ، 2024
دنیا

معمول سے زیادہ بارشیں اور گرمی، دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے خطرناک اثرات بڑھنے لگے

معمول سے زیادہ بارشیں اور گرمی، دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے خطرناک اثرات بڑھنے لگے
سری لنکا میں مون سون بارشوں، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے 15 افراد ہلاک ہوگئے اور ہزاروں متاثر ہوئے/ فائل فوٹو

معمول سے زیادہ بارشوں اور گرمی کے باعث دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے خطرناک اثرات بڑھنے لگے ہیں۔

 سری لنکا میں مون سون بارشوں، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے 15 افراد ہلاک جب کہ ہزاروں متاثر ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت کولمبو سمیت سری لنکا کے 7 اضلاع کو سیلاب کی صورتحال کا سامنا ہے  جہاں 19 ہزار افراد سیلاب سے متاثر ہیں۔ 

جنوبی افریقا میں بھی طوفانی بارشیں جاری ہیں، ایسٹرن کیپ صوبے میں موسلادھار بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا سامنا ہے جس کے باعث  7 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ کئی مکانات تباہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹکا کے دارالحکومت بنگلورو میں بھی جون میں ہونے والی بارشوں کا 133 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ 

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز بنگلورو میں 111.1 ملی میٹر بارش ہوئی جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئے۔

ادھر جرمن میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے جنوبی علاقوں میں غیر معمولی بارشیں ہوئیں، ریاست باواریا اور  باڈن ورٹمبرگ کے متعدد علاقوں میں سیلابی پانی جمع ہو گیا، شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی اور ڈیم تک ٹوٹ گئے۔

مزید خبریں :