Time 04 جون ، 2024
پاکستان

انسداد دہشتگردی عدالت نے احمد فرہاد کی درخواست ضمانت مستردکردی

انسداد دہشتگردی عدالت نے احمد فرہاد کی درخواست ضمانت مستردکردی
انسداد دہشتگردی عدالت نے شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا/ فائل فوٹو

مظفرآباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے احمد فرہاد کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ 

انسداد دہشتگردی عدالت نے شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا۔ 

عدالت نے شاعر احمد فرہاد کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کردیا۔

یاد رہے کہ شاعر احمد فرہاد مئی کے  مہینے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاپتا ہوئے تھے جن کی بازیابی کے لیے ان کی اہلیہ عروج زینب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس کے بعد آزاد کشمیر پولیس نے ان کی گرفتاری ظاہر کی تھی۔


مزید خبریں :