04 جون ، 2024
حیدرآباد: پریٹ آباد گیس سلنڈر دھماکے کے مزید 2 زخمی سول اسپتال کراچی میں دم توڑ گئے۔
اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والی 15سالہ علیشہ دم توڑ گئی جب کہ علیشہ کا 8 سالہ بھائی حسن بھی حادثے میں جاں بحق ہوگیا تھا۔
حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی اور 5 زخمی زیر علاج ہیں۔
واضح رہے کہ 30 مئی کو حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا تھا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی، آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود کئی سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے تھے۔
دھماکے اور آتشزدگی سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جب کہ آگ کے باعث متعدد افراد بھی جھلس گئے تھے۔