04 جون ، 2024
بھارت میں انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اندرا گاندھی کے قاتل کے بیٹے سربجیت سنگھ خالصہ کو بڑی برتری حاصل ہے۔
بھارتی الیکشن کمیشن سے سامنے آنے والے نتائج کے مطابق اندرا گاندھی کے قاتل کے بیٹے سربجیت سنگھ کو فریدکوٹ نشست پر 48 ہزار ووٹوں سے سبقت حاصل ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیر لالوپرسادکی بیٹی میسا بھارتی کی پلتی پترا میں 26 ہزار سے زائد ووٹوں سےسبقت ہے۔
اس کے علاوہ راجشریا جنتا دال (آر جے ڈی) کی امیدوار لالوپرسادکی بیٹی کوبی جے پی کے امیدوار پرسبقت ہے جب کہ کانگریس رہنما راہول گاندھی بڑے مارجن سے ویاناڈ اور رائے بریلی میں آگے ہیں۔
راہول گاندھی کو ویاناڈ میں 2لاکھ اور رائے بریلی میں ایک لاکھ سے زائد ووٹوں کی سبقت حاصل ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کی 543 رکنی پارلیمنٹ لوک سبھا کے انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔