فیکٹ چیک: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 44 روپے کمی کے حالیہ دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں

حکومتی ادارے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور جیو نیوز کے ترجمان، دونوں نے ہی اس خبر کی تردید کی ہے

ٹک ٹاک پر گردش کرنے والے دعوؤں میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ حکومت آنے والے دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 44 روپے کی نمایاں کمی کرے گی جس سے مبینہ طور پر عوام کو خاطر خواہ ریلیف ملے گا۔

ان دعوؤں سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ یہ خبر جیو نیوز نے نشر کی تھی۔

تاہم نہ تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتنی بڑی کمی متوقع ہے اور نہ ہی جیو نیوز نے حال ہی میں ایسی کوئی خبر نشر کی ہے۔

دعویٰ

26 مئی کو ایک ٹک ٹاک صارف نے مختصر دورانیے کی ویڈیو اس کیپشن کے ساتھ پوسٹ کی ”اوگرا نے 44 روپے فی لیٹر پیٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کی سفارش کر دی۔“

ویڈیو میں مبینہ طور پر اسی خبر کو نشر کرنے والے جیو نیوز کا اسکرین شاٹ بھی دکھایا گیا ہے۔

@pmlnkidewani56 @SAQi Rajpoot ????????❤️???????? #fyppppppppppppppppppppppp #pmlntiktok #fyppppppppppppppppppppppp #pmlnzindabad #رہبر_ہمارا_نواز_شریف #نواز_شریف_تیری_عظمت_کو_سلام #junaidsafdarwedding #shehbazspeed #shehbazsharif #pmln×princess #nawazarmy #fypシ゚viral #پاکستان_کو_نواز_دو #پاکستان_کو_نواز_دو #unfreezemyacount #نواز_شریف_سچ_کہتا_تھا #ilovenawazsharif❤️❤️❤️ #monitizedviews #وزیرِآعلی_پنجاب_مریم_نواز #pakistankonawazdo #نواز_شریف_سچ_کہتا_تھا #unfreezemyacount #fyppppppppppppppppppppppp #fyppppppppppppppppppppppp #fyppppppppppppppppppppppp #pakistankonawazdo #وزیرِآعلی_پنجاب_مریم_نواز #monitizedviews ♬ original sound - علی قریشی (صمدا والے)????????

اس نیوز آرٹیکل کے شائع ہونے تک اس پوسٹ کو 38 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا گیا اور تقریباً 5 ہزار بار لائک کیا گیا

اسی طرح کے دعوے X جو پہلے ٹوئٹر کے نام سے جانا جاتا تھا، انسٹاگرام اور فیس بک پربھی شیئر کیے گئے۔

حقیقت

حکومتی ادارے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اور جیو نیوز کے ترجمان کے بیانات اس دعوے کی تردید کرتے ہیں۔

اوگرا کے ترجمان عمران غزنوی نے مستقبل قریب میں پیٹرول کی قیمتوں میں 44 روپے تک کمی کی حکومتی تجویز کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ”یہ دعویٰ درست نہیں ہے۔“

تاہم حکومت نے 31 مئی کو پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے اور 74 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے اور 86 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی۔

جیو نیوز کے ترجمان نے بھی حال ہی میں ایسی کسی خبر کو نشر کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شیئر کیا گیا گرافک پرانا ہو سکتا ہے۔

گرافک کی جامع کی ورڈ اور ریورس امیج سرچ سے یہ بات سامنے آئی کہ درحقیقت جیو نیوز نے حال میں نہیں بلکہ اپریل 2020 میں اوگرا کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 44 روپے کی کمی کی تجویز کرنے پرخبر نشر کی تھی۔

ہمیں@GeoFactCheck پر فالو کریں۔

اگرآپ کو کسی بھی قسم کی غلطی کا پتہ چلے تو [email protected] پر ہم سے رابطہ کریں