04 جون ، 2024
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ کاشتکاروں کے لیےکسان کارڈ کا آغازکر دیا ہے اس حوالے سے رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے۔
کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کوسالانہ 300ارب روپے کے پیداواری قرضے دیے جائیں گے،ہرکسان ایک فصل کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے تک آسان قرض حاصل کرسکے گا ۔
اپنےایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا کہ کسان خوشحال ہو گا تو پنجاب خوشحال ہوگا ،الحمدللہ ،کاشتکاربھائیوں کے لیے کسان کارڈ کا آغاز کردیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ کسان کارڈ سے کسان کھاد ، بیج اور دیگر زرعی مداخل خرید سکیں گے، 5 لاکھ کاشتکار کسان کارڈ سے مستفید ہوں گے جبکہ ساڑھے 12 ایکڑ تک اراضی کی ملکیت رکھنے والے کسان کارڈ رجسٹریشن کے اہل ہوں گے۔