جرائم

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں کار پر فائرنگ سے صنعت کار جاں بحق

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں کار پر فائرنگ سے صنعت کار جاں بحق
فوٹو: فائل

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں دن دہاڑے کار پر فائرنگ سے صنعت کار کو قتل کردیا گیا واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ ہے یا ٹارگٹ کلنگ پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس کی سڑک پر کار سوار شخص کو گھر کی جانب آتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ، فائرنگ ہوتے ہی ڈرائیور توازن برقرار نہ رکھ سکا اور کار سڑک پر بائیں جانب کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی۔

پولیس کے مطابق لواحقین نے پولیس کو بتایا کہ مقتول بینک سے رقم نکال کر گھر کی جانب آ رہا تھا کہ راستے میں نشانہ بنایا گیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور شواہد اکھٹا کئے، گاڑی میں سوار شخص کی شناخت آصف سلیمان کے نام سے ہوئی ہے جو پیشے سے صنعتکار تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے یا لوٹ مار کے دوران مزاحمت کا نتیجہ؟ اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں :