05 جون ، 2024
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پبلک پارکس اور کھیلوں کے میدان میں داخلہ فیس وصول کرنے کے کیس میں ڈی جی پارکس کو طلب کرلیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے پبلک پارکس اور کھیلوں کے میدان میں داخلہ فیس وصول کرنے کے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالت نے اپنے حکم میں سوال کیا کہ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے پاس کتنے پارکس اور کھیلوں کے میدان ہیں؟
عدالتی حکم نامے کہا گیا ہے کہ ڈی جی پارکس نےکہا تھاکہ کے ایم سی کے پارکوں میں پارکنگ فیس نہیں لی جائے گی، عدالت نے اس پر 15 دن میں عمل درآمد رپورٹ طلب کی تھی مگر 6 ماہ گزر جانے کے بعد عمل درآمد رپورٹ پیش نہیں کی گئی۔
سندھ ہائیکورٹ نے ڈی جی پارکس کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔