Time 05 جون ، 2024
جرائم

اے این ایف کی مختلف کارروائیاں، 64 کلو سے زائد منشیات پکڑ لی

اے این ایف کی مختلف کارروائیاں، 64 کلو سے زائد منشیات پکڑ لی
راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 44 گرام ویڈ برآمد کی گئی: اے این ایف__فوٹو: فائل

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔

اے این ایف کے مطابق 4 کارروائیوں میں 64 کلو سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے اور 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ فیصل آباد ائیرپورٹ پر مسافر سے 918 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

اے این ایف نے بتایا کہ راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 44 گرام ویڈ برآمد کی گئی۔

اے این ایف کے مطابق پسنی گوادر سے 60 کلو چرس برآمد ہوئی اوراحمد آباد اٹک میں ملزم سے 3.6 کلو چرس پکڑی گئی۔

مزید خبریں :