Time 05 جون ، 2024
پاکستان

دہشتگردی کا خدشہ، پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے: کراچی انتظامیہ کا عدالت میں جواب

دہشتگردی کا  خدشہ، پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے: کراچی انتظامیہ کا عدالت میں جواب
کراچی کے ضلع شرقی کے ڈپٹی کمشنر شہزاد فضل عباسی نے سندھ ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا/ فائل فوٹو

کراچی کی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو شہر میں جلسے کی اجازت نہ دینے کی وجہ عدالت کو بتادی۔

کراچی کے ضلع شرقی کے ڈپٹی کمشنر شہزاد فضل عباسی نے سندھ ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا۔

ڈی سی شرقی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے مزار قائد کے سامنے، نشترپارک یا شارع قائدین پر جلسے کی اجازت مانگی تھی تاہم سکیورٹی اداروں نے ضلع انٹیلی جنس کمیٹی میں دہشتگردی کے خدشات سے آگاہ کیا ہے۔

ڈی سی شرقی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں قومی سطح کے لیڈر شریک ہوں گے، امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے تک جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

 ڈی سی شرقی شہزاد فضل عباسی نے اپنی رپورٹ میں یہ مؤقف اختیار کیا کہ وہ ایس ایس پی کی رپورٹ کے بعد ہی اجازت دینے کے مجاز ہیں۔

مزید خبریں :