Time 05 جون ، 2024
دنیا

بھارتی انتخابات میں جیتنے والے کم عمر ترین امیدوار

بھارتی انتخابات میں جیتنے والے کم عمر ترین امیدوار
دائیں سے بائیں: پشپیندر سروج،پریا سروج، شمبھاوی چوہدری، سنجنا جاٹو— فوٹو: ایکس

بھارتی عام انتخابات میں کچھ کم عمر امیدوار بھی میدان میں اترے اور ان میں چند امیدواروں کو کامیابی بھی ملی۔

بھارت کےعام انتخابات میں پشپیندر سروج ، پریا سروج، سنجنا جاٹو اور شمبھاوی چوہدری بھی انتخابی میدان میں اترے اور کامیابی حاصل کی۔ 

ان چاروں امیدواروں کی عمر 25 سال ہے، ان چاروں نےلوک سبھا کی نشستوں پر کامیابی حاصل کی اوراب یہ پارلیمنٹ کے رکن بنیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پشپیندر سروج سماج وادی پارٹی کے رکن ہیں جنہوں نے اتر پردیش کی ایک نشست پر بی جے پی کے کمار سونکر کو ایک لاکھ سے زائد ووٹوں کے فرق سے شکست دی ہے۔

پریا سروج نے سماج وادی پارٹی کی طرف سے انتخابات میں حصہ لیا اور اترپردیش کی ایک نشست پر بی جے پی کے موجودہ رکن پارلیمنٹ بھولاناتھ کو 35 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی۔

شمبھاوی چوہدری نے لوک جن شکتی پارٹی کی طرف سے ریاست بہار کی ایک نشست پر الیکشن لڑا اور کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے سنی ہزاری کو ایک لاکھ سے زائد ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔

سنجنا جاٹو  نے کانگریس کی طرف راجستھان کی ایک نشست پر الیکشن لڑا اور بی جے پی کے امیدوار رام سواروپ کولی کو 50 ہزار سے زائد ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ سنجنا جاٹو نے گزشتہ انتخابات میں بھی اپنی قسمت آزمائی تھی لیکن وہ بی جے پی سے صرف 409 ووٹوں کے فرق سے ہار گئی تھیں۔

مزید خبریں :