Time 06 جون ، 2024
پاکستان

حیدرآباد گیس سلنڈر دھماکے کے 6 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے: ڈی سی

حیدرآباد گیس سلنڈر دھماکے کے 6 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے: ڈی سی
کراچی میں حادثے کے 6 زخمی زیرعلاج ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 11 زخمی افراد سول اسپتال حیدرآباد میں بھی زیر علاج ہیں: ڈپٹی کمشنر/ فوٹو اے پی پی

حیدرآباد گیس سلنڈر دھماکے کے 6  زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں ڈپٹی کمشنر زین العابدین نے کہا کہ کراچی میں اب بھی حادثے کے 6 زخمی زیرعلاج ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 11 زخمی افراد سول اسپتال حیدرآباد میں بھی زیر علاج ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا سانحہ میں اب تک 23 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور 5 زخمیوں کو  علاج کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ 30 مئی کو حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا تھا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی، آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود کئی سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے تھے۔


مزید خبریں :