Time 06 جون ، 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

آئی فون 16 پرو میکس کی جھلک سامنے آگئی

آئی فون 16 پرو میکس کی جھلک سامنے آگئی
آئی فون 16 پرو میکس کا ایک خاکہ / فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

ایپل کے نئے آئی فون ماڈلز تو ستمبر میں متعارف کرائے جائیں گے مگر ان کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔

اب ایک نئی لیک میں آئی فون 16 پرو میکس کے ممکنہ ڈیزائن کی جھلک اور ڈسپلے کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

ایک ایکس (ٹوئٹر) صارف نے آئی فون 16 پرو میکس کی تفصیلات پوسٹ کیں۔

ان تفصیلات کے مطابق آئی فون 16 پرو میکس کے فرنٹ ڈسپلے میں کناروں کی پٹی یا بیزل اس وقت دستیاب تمام اسمارٹ فونز کے مقابلے میں سب سے کم ہوں گے۔

لیک میں بتایا گیا کہ آئی فون 16 پرو میکس میں بیزل کا حجم 0.06 انچ سے بھی کم ہوگا۔

آئی فون 16 پرو میکس میں 6.9 انچ کا ڈسپلے دیا جائے گا جو کہ گزشتہ سال کے ماڈل سے 2 انچ بڑا ہوگا۔

البتہ یہ نیا فون آئی فون 15 پرو میکس کے مقابلے میں 4 گرام بھاری ہوگا۔

آئی فون 16 پرو میکس کی جھلک سامنے آگئی
لیک میں یہ تصویر شیئر کی گئی / ایکس فوٹو

درحقیقت لیک میں دعویٰ کیا گیا کہ آئی فون 16 پرو میکس اس سائنس فکشن بارڈر لیس اسمارٹ فون کے قریب تر ہوگا جو اکثر فلموں میں دکھایا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سال کے آئی فون میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی فیچرز کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔

ایپل کی جانب سے عموماً ہر سال ستمبر میں ایک ایونٹ کے دوران نئے آئی فون ماڈلز متعارف کرائے جاتے ہیں۔

ایسا ہی اس سال بھی کیے جانے کا امکان ہے اور ستمبر میں ہی نئے آئی فونز متعارف کرائے جا سکتے ہیں۔

مزید خبریں :