06 جون ، 2024
سوات: بحرین میں آوارہ کتے کو گاڑی کے ساتھ باندھ کر گھسیٹنے پر 4 ملازمین کے بعد تحصیل میونسپل آفیسر (ٹی ایم او) بحرین کو بھی معطل کردیا گیا۔
سوات کی تحصیل بحرین میں آوارہ کتے کو گاڑی کے ساتھ باندھ کر گھسیٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
ویڈیو وائرل ہونے پر ٹی ایم او بحرین کو معطل کردیا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق ٹی ایم او افضل خان کے خلاف چارج شیٹ بعد میں جاری کی جائے گی۔
خیال رہے کہ واقعے میں ملوث 4 سینی ٹیشن ملازمین کوپہلے ہی معطل کیا جاچکا ہے۔