Time 06 جون ، 2024
پاکستان

85 فیصد پاکستانی اپنی ذہنی صحت سے مکمل مطمئن: سروے

85 فیصد پاکستانی اپنی ذہنی صحت سے مکمل مطمئن: سروے
فوٹو: فائل

85 فیصد پاکستانی اپنی ذہنی صحت سے مکمل مطمئن ہیں جبکہ 14 فیصد نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اس بات کا انکشاف گیلپ پاکستان کے نئے سروے میں ہوا ہے۔

گیلپ پاکستان کے سروے میں 50 فیصد پاکستانیوں نے روز مرہ زندگی میں ذہنی تناؤکا سامنا کرنے کا بھی اعتراف کرتے ہوئےکہا ہے کہ اکثر یا کبھی کبھی ذہنی دباؤ کا سامنا کرتے ہیں جبکہ 50 فیصد نے کوئی ذہنی دباؤ نہ ہونے کا بتایا۔

سروے میں ذہنی تناؤ کی بڑی وجہ 17 فیصد پاکستانیوں نے اپنے خاندانی یا گھریلو مسائل کو کہا ،15 فیصد نے پیسوں کی کمی،14 فیصد نے بے روزگاری، 13فیصد نے اپنی نوکری جبکہ 8 فیصد نے اپنی صحت کو ذہنی تناؤ کی اہم وجہ کہا۔

گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق ذہنی تناؤ کا شکار پاکستانیوں کی شرح عالمی رائے سے واضح کم  ہے، عالمی سطح پر مجموعی طور پر 79 فیصد ذہنی تناؤ کا شکار ہیں جبکہ ذہنی تناؤ کی اہم وجہ 24 فیصد نے اپنی نوکری کو کہا۔

عالمی سطح پر 21فیصد نے پیسوں کی کمی جبکہ 19فیصد نے خاندانی مسائل کو ذہنی تناؤ کی اہم وجہ قرار دیا۔

مزید خبریں :