Time 07 جون ، 2024
پاکستان

پاکستان مجبوری میں ہارا، آئی ایم ایف نے قرض کیلئے میچ ہارنے کی شرط رکھی ہوگی: انور مقصود

نامور مصنف انور مقصود نے ٹی ٹوئٹنی ورلڈکپ میں پاکستان کی امریکا سے شکست  کی دلچسپ وجہ بیان کی ہے۔

سوشل میڈیا پر انور مقصود کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی امریکا سے شکست پر ردعمل کا اظہار کرتے دیکھا گیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا کے خلاف اپنے پہلے میچ میں پاکستان کی شکست پر بات کرتے ہوئے انور مقصود نے کہا کہ پاکستان امریکا سے مجبوری میں میچ ہارا کیوں کہ ابھی آئی ایم ایف سے قرضہ ملنا ہے۔

انور مقصود نے کہا ہوسکتا ہے کہ میچ میں شکست کی بھی شرط رکھی گئی ہو  کہ پہلے امریکا سے میچ ہارو پھر پیسے دیں گے ورنہ پاکستان کے ہارنے کی کوئی اور وجہ سمجھ نہیں آتی۔

9 جون کو  پاکستان اور بھارت کے میچ سے متعلق انہوں نے کہا کہ اب جن پاکستانیوں نے ٹکٹ خریدے ہوئے ہیں وہ آدھی قیمت میں اپنے ٹکٹ بیچیں گے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا اور ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔

امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو جیت کیلئے 19 رنز کا ہدف دیا تھا اور قومی ٹیم صرف 13 رنز بناسکی تھی۔

مزید خبریں :