Time 08 جون ، 2024
کھیل

امریکا سے تاریخی اپ سیٹ شکست کے بعد پاکستانی شائقین کا سوشل میڈیا پر غصے کا اظہار

امریکا سے تاریخی اپ سیٹ شکست کے بعد پاکستانی شائقین کا غم و غصہ عروج پر پہنچ گیا۔

امریکا کے خلاف میچ میں پاکستانی کھلاڑی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سمیت تینوں شعبوں میں ناکام نظر آئے جس کے بعد دنیا بھر کے سوشل میڈیا پر اب تک بحث جاری ہے۔

آخری اوور کی آخری گیند پر حارث رؤف کو چوکا لگاجس پر شائقین نے سوال کیا کہ فیلڈر باؤنڈری پر کیوں نہیں کھڑا تھا؟ محمد عامر نے 3 وائیڈ بال کیوں کیں؟ سپر اوور میں امریکی بلے بازوں نے گیند وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں میں ہونے کے باوجود بائی کے چار رن کیسے بنا لیے؟

شائقین نے کہا کہ رضوان، عثمان اور فخر زمان کیسے ہوگئے امریکی بولروں کے سامنے ہلکان؟ کیا مڈل آرڈر میں کھیلنے کے لیے پورے پاکستان میں صرف شاداب خان ہی بچا ہے؟ بابراعظم کیا امریکی بولروں سے بھی گھبرا گئے کہ شروع میں ٹُک ٹُک کرتے رہے؟ 

واضح رہے کہ تاریخی شکست کھانے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف میچ کھیلنے نیویارک پہنچ گئی۔

مزید خبریں :