Time 08 جون ، 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ پر صرف ایک بار سنا جانیوالا وائس نوٹ کیسے بھیجیں؟

واٹس ایپ پر صرف ایک بار سنا جانیوالا وائس نوٹ کیسے بھیجیں؟
اس فیچر سے قبل کسی بھی شخص کو بھیجا گیا وائس نوٹ عام طور پر وائس نوٹ چیٹ میں ہی موجود رہتا ہے جسے پیغام وصول کرنے والا کسی بھی وقت دوبارہ سُن سکتا تھا تاہم اب ایسا نہیں ہے/فوٹوبشکریہ میٹا

عالمی سطح پر مقبول  میسجنگ ایپلی کیشن  واٹس ایپ گزشتہ برس اپنے صارفین کی آسانی کیلئے وائس میسج ’ویو ونس ‘ کا فیچر متعارف کرواچکا ہے۔

ویو ونس فیچر کے ذریعے آپ کا پیغام وصول کرنے والے شخص کے ایک بار کھولنے کے بعد پیغام چیٹ سے غائب ہو جاتا ہے، واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے اس فیچر کو صارف کی پرائیویسی میں بہتری کے طور پر متعارف کروایا گیا تاہم یہ فیچر صرف تصاویر اور ویڈیوز تک محدود نہیں رہا، گزشتہ برس اس فیچر کو  وائس نوٹ میں بھی شامل کیا گیا۔

اس فیچر سے قبل  کسی بھی شخص  کو بھیجا گیا وائس نوٹ عام طور  پر وائس نوٹ چیٹ میں ہی موجود رہتا ہے جسے پیغام وصول کرنے والا  کسی بھی وقت دوبارہ سُن سکتا تھا تاہم اب ایسا نہیں ہے، اس فیچر کے ذریعے آپ میسج کی طرح وائس نوٹ بھی بھیجے گئے شخص کو صرف ایک بار سننے کا موقع دے سکتے ہیں ۔

ذیل میں دی گئی گائیڈلائن کے ساتھ آپ اس فیچر سے مستفید ہوسکتے ہں۔

انفرادی  یا گروپ چیٹ اوپن کریں

مائیکروفون آپشن کو ٹیپ کریں 

ریکارڈنگ کو لاک کرنے کے لیے سویپ  اپ کریں

ٹیپ کریں اور ریکارڈ رکھیں

اب ویو ونس آئیکن پر ٹیپ کریں،  جب یہ آئیکن  گرین ہوجائے تو آپ کا پیغام  ویو ونس فیچر کیساتھ تیار ہے، سینڈ کرنے کیلئے ٹیپ کردیں۔

مزید خبریں :