08 جون ، 2024
پولینڈ میں نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 1-2 سے شکست دے دی۔
گینزناؤ میں جاری سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کا پلڑا بھاری رہا۔ کیویز نے پہلے کوارٹر میں دو گول اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے واحد گول رانا وحید نے چوتھے کوارٹر میں کیا اور گرین شرٹس کو سیمی فائنل میں 1-2 سے شکست ہوئی۔
نیوزی لینڈ اور فرانس کے درمیان نیشنز ہاکی کپ کا فائنل کل کھیلاجائے گا۔