Geo News
Geo News

کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیویارک میں کینسر سے لڑنے والے افغان مداح سے ملاقات

پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیویارک میں کینسر سے لڑنے والے افغان مداح سے ملاقات
فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیویارک میں کینسر سے لڑنے والے مداح سے ملاقات کی ہے۔

افغانستان کے 17 سالہ مبشر پاکستان کرکٹ ٹیم کے فین ہیں۔ بلڈ کینسر سے جنگ لڑنے والے نوجوان فین نے پاکستانی پلیئرز سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

ملاقات کے موقع پر پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اپنی شرٹ مبشر کو تحفے میں دی۔

شاہین کی شرٹ پر پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے دستخط کیے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ آج نیویارک میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں اپ سیٹ شکست ہوئی تھی جبکہ بھارت نے اپنے پہلے میچ میں آئر لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرایا تھا۔