Time 09 جون ، 2024
پاکستان

حیدرآباد سلنڈر دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی

حیدرآباد سلنڈر دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی
فوٹو: فائل

حیدرآباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے کا ایک اور زخمی کراچی میں چل بسا، حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 27  ہوگئی۔

کراچی کے 3 اسپتالوں میں پریٹ آباد سلنڈر دھماکے کے 4 زخمی اب بھی زیرعلاج ہیں۔

واضح رہے کہ 30 مئی کو حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا تھا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی۔

 آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود کئی سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے تھے۔ سلنڈر پھٹنے سے 63 افراد زخمی ہوئے تھے۔

مزید خبریں :