Geo News
Geo News

جرائم

کراچی میں فائرنگ کرکے بچے کو قتل کرنے والا سکیورٹی گارڈ گرفتار

کراچی میں فائرنگ کرکے بچے کو قتل کرنے والا سکیورٹی گارڈ گرفتار
نارتھ کراچی میں 2 روز قبل سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے کچرا چننےوالے بچے کو قتل کردیا تھا— فوٹو: اسکرین گریب

کراچی میں فائرنگ کرکے بچے کو قتل کرنے والے سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا۔

نارتھ کراچی میں 2 روز قبل سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے کچرا چننےوالے بچے کو قتل کردیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق بچے کو قتل کرنے والا سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ حکام نے بتایاکہ سکیورٹی کمپنی کا سپروائزر عاصم پہلے ہی گرفتار ہے، ملزم عاصم نے بنا کسی تصدیق کے غیر تربیت یافتہ شخص کو بھرتی کیا تھا۔

حکام نے کا کہنا ہے کہ متعلقہ سکیورٹی گارڈ کمپنی نے اپنا لائسنس پولیس کو دکھایا ہے تاہم متعلقہ کمپنی کے 12 گارڈ ز کا اسلحہ جانچ کیلئے ضبط کرلیا گیا ہے۔