Time 09 جون ، 2024
انٹرٹینمنٹ

دنیا کے پہلے مس اے آئی مقابلہ حسن کیلئے منتخب ہونے والی 10 ماڈلز کون ہیں؟

دنیا کے پہلے مس اے آئی مقابلہ حسن کیلئے منتخب ہونے والی 10 ماڈلز کون ہیں؟
اے آئی مقابلہ حسن میں منتخب ہونے والی ایک ترک ماڈل / انسٹا گرام فوٹو

آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو مختلف شعبوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر اس پر مبنی صارفین بھی کافی سرگرم ہیں۔

مگر یہ کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا کہ اے آئی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ خواتین کے اواتار کے درمیان مقابلہ حسن کا انعقاد ہوگا۔

جی ہاں واقعی دنیا میں پہلی بار اے آئی مس ورلڈ نامی مقابلہ حسن کا انعقاد ہو رہا ہے۔

اس مقابلے کے لیے 10 اے آئی ڈیجیٹل خواتین کو فائنلسٹ کے طور پر منتخب کرلیا گیا ہے۔

مئی 2024 سے شروع ہونے والے مقابلے کے لیے اے آئی سے تیار کردہ 1500 ماڈلز کے نام بھیجے گئے تھے جن میں سے جانچ پڑتال کرکے 10 ڈیجیٹل اواتار کا انتخاب کیا گیا۔

یہ 10 اے آئی ماڈلز 20 ہزار ڈالرز کے انعام کے لیے مقابلہ کریں گی۔

10 میں سے 2 فائنلسٹ کا تعلق ترکیہ سے ہے جبکہ ایک بنگلا دیشی ہے۔

اس مقابلے کے لیے منتخب ہونے والی 10 فائنلسٹ درج ذیل ہیں۔

Seren Ay

دنیا کے پہلے مس اے آئی مقابلہ حسن کیلئے منتخب ہونے والی 10 ماڈلز کون ہیں؟
Seren Ay / انسٹا گرام فوٹو

Seren Ay کو ترکیہ کی پہلی اے آئی برانڈ ایمبیسڈر قرار دیا جاتا ہے جو دنیا بھر میں ڈیجیٹل طریقے سے سفر کرتی ہے۔

اس اواتار کو 3 اے آئی پروگرامز کے ذریعے تیار کیا گیا ہے اور اس کی جانب سے اکثر اپنے فالوورز کو ترک تاریخ سے آگاہ کیا جاتا ہے۔

Asena Ilik

دنیا کے پہلے مس اے آئی مقابلہ حسن کیلئے منتخب ہونے والی 10 ماڈلز کون ہیں؟
ایک اور ترک اے آئی ماڈل / فوٹو بشکریہ  World AI Creator Awards

یہ بھی ایک اے آئی ترک ماڈل ہے جسے گاڑیوں کا شوق ہے۔

اولیویا سی

دنیا کے پہلے مس اے آئی مقابلہ حسن کیلئے منتخب ہونے والی 10 ماڈلز کون ہیں؟
اولیویا سی / انسٹا گرام فوٹو

یہ اے آئی ماڈل پرتگال سے تعلق رکھتی ہے اور اسے ٹیکنالوجی کی دنیا سے تعلق ہونے پر فخر ہے۔

للینا

دنیا کے پہلے مس اے آئی مقابلہ حسن کیلئے منتخب ہونے والی 10 ماڈلز کون ہیں؟
للینا / انسٹا گرام فوٹو

اس اے آئی ماڈل کو تیار کرنے والے ہر ممکن حد تک حقیقی نظر آنے والی شخصیت تیار کرنا چاہتے تھے۔

Kenza Layli

دنیا کے پہلے مس اے آئی مقابلہ حسن کیلئے منتخب ہونے والی 10 ماڈلز کون ہیں؟
یہ مرکشی اے آئی ماڈل ہے / انسٹا گرام فوٹو

مراکش سے تعلق رکھنے والی اس اے آئی ماڈل کے انسٹا گرام فالوورز کی تعداد ایک لاکھ 92 ہزار ہے اور اس کا مقصد مراکشی خواتین کی ترقی میں اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے کردار ادا کرنا ہے۔

علیزہ خان

دنیا کے پہلے مس اے آئی مقابلہ حسن کیلئے منتخب ہونے والی 10 ماڈلز کون ہیں؟
علیزہ خان / انسٹا گرام فوٹو

یہ بنگلا دیش کی پہلی اے آئی ماڈل ہے اور اسے فیشن کی دنیا کے نئے رجحانات کو فالو کرنے کا شوق ہے۔

Zara Shatavari

دنیا کے پہلے مس اے آئی مقابلہ حسن کیلئے منتخب ہونے والی 10 ماڈلز کون ہیں؟
اسے بھی فائنلسٹ میں منتخب کیا گیا / انسٹا گرام فوٹو

یہ ایک سپلیمنٹ برانڈ کی اے آئی ماڈل ہے۔

Anne Kerdi

دنیا کے پہلے مس اے آئی مقابلہ حسن کیلئے منتخب ہونے والی 10 ماڈلز کون ہیں؟
Anne Kerdi / انسٹا گرام فوٹو

یہ فرانس سے تعلق رکھنے والی اے آئی ماڈل ہے جس کا مقصد سیاحت، تاریخ، ثقافت اور دیگر متعدد شعبوں کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔

Aiyana Rainbow

دنیا کے پہلے مس اے آئی مقابلہ حسن کیلئے منتخب ہونے والی 10 ماڈلز کون ہیں؟
Aiyana Rainbow / انسٹا گرام فوٹو

اس اے آئی ماڈل کا مقصد یہ ہے کہ دنیا میں ہر فرد کی آواز سنی جائے اور اسے اہمیت دی جائے۔

Ailya Lou

دنیا کے پہلے مس اے آئی مقابلہ حسن کیلئے منتخب ہونے والی 10 ماڈلز کون ہیں؟
Ailya Lou / انسٹا گرام فوٹو

یہ ایک جاپانی نژاد افریقی برازیلین اے آئی ماڈل ہے جس کی توجہ فوٹوگرافی پر مرکوز ہے اور اسے بنیادی طور پر ایک فلم پراجیکٹ کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :