Time 10 جون ، 2024
کھیل

ویڈیو: پچ اچھی تھی، کچھ گیندیں توقع کے مطابق بیٹ پر نہیں آئیں: بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کچھ گیندیں توقع کے مطابق بیٹ پر نہیں آئیں۔

بیٹرز کی لاپروائی، غیر ذمہ داری اور غفلت نے پاکستان کو جیتا ہوا میچ ہروا دیا۔ بھارت کے خلاف 120 رنز کا ہدف بھی حاصل نہ کر سکے۔

فخر زمان، شاداب خان ، عماد وسیم کو جب سنگلز بنانے تھے اس وقت لمبی ہٹ لگانے کی کوششں کرتے رہے اور جب ہٹ لگانی تھیں تو سنگلز بنائے۔ بھارت نے میچ 6 رنز سے جیت کر پاکستان کی سپر ایٹ تک رسائی تقریبا ناممکن بنا دی، اگر امریکا نے آئرلینڈ کو ہرا دیا تو پاکستان کےلیے ورلڈ کپ کا سفر ختم ہوجائے گا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھاکہ بیٹنگ میں ابتدائی 10 اوورز اچھا کھیلے لیکن اننگز کے بقیہ دس اوورز میں اچھی بیٹنگ نہیں ہوسکی۔

انہوں نے کہا کہ  پچ اچھی تھی، گیند بیٹ پر اچھی آرہی تھی، کچھ گیندیں توقع کےمطابق بیٹ پر نہیں آئیں۔

مزید خبریں :