Time 10 جون ، 2024
پاکستان

کلرکہار سالٹ رینج پر گیس باؤزر گاڑی سے ٹکرا گیا، 6 افراد جاں بحق

کلرکہار سالٹ رینج پر گیس باؤزر  مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکراگیا۔

موٹروے پولیس کے مطابق افسوسناک حادثے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق  بریک فیل ہونے کے باعث گیس باؤزر ڈیوائڈر توڑتا ہوا مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکراگیا، گاڑی میں ایک ہی خاندان کے چار افراد سوار تھے۔

موٹروے پولیس کے مطابق ٹکر کے بعد گیس باؤزر اور گاڑی گہری کھائی میں جاگرے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور  ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

مزید خبریں :