Time 11 جون ، 2024
جرائم

لاہور میں باپ کے تشدد سے زخمی بچہ اسپتال میں دم توڑگیا

لاہور  میں باپ کے تشدد سے زخمی بچہ اسپتال میں دم توڑگیا
3 سالہ بچے کو 3 جون کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کروایاگیا تھا: پولیس__فوٹو: سوشل میڈیا

لاہور کے علاقے سبزہ زار میں باپ کے تشدد سے زخمی بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق 3 سالہ بچے کو 3 جون کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کروایاگیا تھا۔

بچے پر تشدد کے الزام میں باپ کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق ملزم اپنے دونوں بچوں پر تشدد کرتا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کی6 سال کی بیٹی چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں ہے۔

مزید خبریں :