Time 11 جون ، 2024
انٹرٹینمنٹ

سونیا حسین نے عمران ہاشمی کیساتھ فلم کی آفر کیوں ٹھکرائی؟ اداکارہ نے وجہ بتادی

سونیا حسین نے عمران ہاشمی کیساتھ فلم کی آفر کیوں ٹھکرائی؟ اداکارہ نے وجہ بتادی
عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش بھی ہوئی تھی اور میں نے اس فلم کی ٹیم سے ملاقات بھی کی تھی: اداکارہ کی گفتگو__فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں معروف بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کی پیشکش کی گئی تھی جسے انہوں نے قبول نہیں کیا۔

سونیا حسین نے  ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے سرحد پار  بھارت سے فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کے بارے میں بتایا۔

اداکارہ نے بتایا کہ مجھے ماضی میں کئی بالی وڈ فلموں میں کام کی پیشکش ہو چکی ہے۔

سونیا حسین نے بتایا کہ مجھے بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش بھی ہوئی تھی اور میں نے اس فلم کی ٹیم سے ملاقات بھی کی تھی لیکن اسی دوران پاکستان اور بھارت کے تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جس وقت مجھے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کی آفر ہوئی، اس وقت میری عمر کم تھی، میں جوان تھی اور میرے اوپر فیملی کی طرف سے سختیاں بھی تھیں، اس کے علاوہ شوبز کیریئر کے ساتھ ساتھ میری پڑھائی بھی چل رہی تھی جس وجہ سے میں نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

سونیا حسین نے بتایا کہ مجھے بھارتی اداکار سنتوش کمار کی پرانی فلم کے ریمیک اور مشہور ناول نگار شیکسپیئر کے ناول پر مبنی ایک بالی وڈ فلم میں کام کرنے کی پیشکش بھی ہو چکی ہے۔

مزید خبریں :