Time 11 جون ، 2024
کھیل

کرکٹ ٹیم کی شکست: محسن نقوی کی وطن واپس آتے ہی مشاورت شروع، بلا تاخیر بڑے فیصلے متوقع

کرکٹ ٹیم کی شکست: محسن نقوی کی وطن واپس آتے ہی مشاورت شروع، بلا تاخیر بڑے فیصلے متوقع
پاکستان کرکٹ اور پاکستان ٹیم میں سیاست اور کروپنگ کا خاتمہ کیا جائے گا: ذرائع— فوٹو:فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ پرفارمنس کے حوالے سے چیئرمین محسن نقوی نے مشاورت کا آغاز کر دیا۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کو اہم ترین مشن قرار دے دیا گیا اورچیئرمین محسن نقوی نے وطن واپس آتے ہی مشاورت شروع کر دی۔ 

انہوں نے بورڈ عہدیداروں ،سابق کرکٹرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین کی جانب سے بلا تاخیر بڑے فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ پاکستان کرکٹ اور پاکستان ٹیم میں سیاست اور کروپنگ کا خاتمہ کیا جائے گا اور محسن نقوی بہت جلد پریس کانفرنس بھی کریں گے جبکہ قومی ٹیم کے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ میچوں کے بعد پریس کانفرنس ہو گی۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پہلے میچ میں امریکا اور دوسرے میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید خبریں :