Time 11 جون ، 2024
کاروبار

ملک میں مویشیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا: اقتصادی سروے

ملک میں مویشیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا: اقتصادی سروے
فوٹو: فائل

اسلام آباد: مالی سال 24-2023 کا اقتصادی سروے جاری کردیا گیا  ہے جس کے مطابق ملک میں مویشیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

اقتصادی سروے کے مطابق ایک سال میں بھینسوں کی تعداد میں 13 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد میں  ملک میں بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 63 لاکھ ہوگئی ہے۔

اقتصادی سروے کے مطابق ایک سال میں گائیوں کی تعداد میں 20 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں گائیوں کی مجموعی تعداد 5 کروڑ 75 لاکھ ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ ایک سال میں بکریوں  کی تعداد میں 2 کروڑ 2 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے اور بکریوں کی تعداد 8 کروڑ 70 لاکھ ہوگئی ہے۔

اقتصادی سروے کے مطابق ایک سال میں گھوڑوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا،  ملک میں گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک میں مویشیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا: اقتصادی سروے
اسکرین شاٹ

ایک سال میں اونٹوں کی تعداد میں بھی اضافہ نہیں ہوا جب کہ  ملک میں بھیڑوں کی تعداد میں ایک سال میں 40 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں :