پاکستان

صدر سے وزیر اعظم کی ملاقات، آئندہ بجٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا

صدر سے وزیر اعظم کی ملاقات، آئندہ بجٹ  پر تبادلہ خیال کیا گیا
صدر زرداری نے وزیر اعظم کو ملکی ترقی اور معاشی اہداف کے حصول میں تعاون کی یقین دہانی کرائی— فوٹو: پی آئی ڈی

صدر آصف زرداری سے وزیر اعظم شہباز شریف نے ملاقات کی ہے۔

ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں وزیرمنصوبہ بندی وخصوصی اقدامات پروفیسراحسن اقبال بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی اور مالی صورتحال پرگفتگو کی گئی اور آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے سے متعلق تجاویزپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت اور وزیراعظم نے آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں پر بات کی جبکہ شہباز شریف نے صدر مملکت کو حالیہ دورہِ چین کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم کو ملکی ترقی اور معاشی اہداف کے حصول میں تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ بجٹ میں غریب اور متوسط طبقات کا خاص خیال رکھیں ۔

مزید خبریں :