Time 12 جون ، 2024
پاکستان

کسی کو مینڈیٹ چاہیے ہو یا رہائی ، اس کا راستہ مذاکرات ہی ہیں: رانا ثنا اللہ

کسی کو مینڈیٹ چاہیے ہو یا رہائی ، اس کا راستہ مذاکرات ہی ہیں: رانا ثنا اللہ
فوٹو: فائل

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ  کا کہنا ہے کہ کسی کو مینڈیٹ چاہیے ہو یا رہائی ، اس کا راستہ مذاکرات ہی ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ محمود خان اچکزئی ہوں یا مولانا فضل الرحمان ، ان کے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ۔ اگر ہمیں معلوم ہو کہ وہ ملنے کی خواہش رکھتے ہیں تو ہم خود بھی ان سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔ 

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ یہ مذاکرات کے لیے آگے بڑھیں اور ہماری طرف سے اس پر انکار ہو  لیکن یہ کہنا کہ پہلے ایسا کریں اور یہ کریں ، اس کے بعد مذاکرات ہوں گے ۔ پارلیمانی اور جمہوری نظام میں مذاکرات غیر مشروط ہونے چاہئیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ہماری رپورٹس ہیں کہ پی ٹی آئی ایک نیا 9 مئی کرنے کی تیاری کر رہی ہے تو اس کی پیش بندی کے لیے جو ضروری ہے وہ ہوگا ۔ 

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اس وقت اعتماد کا بحران عروج پر ہے ، اداروں کے اندر جو تقسیم نظر آرہی ہے وہ ایسی صورتِ حال نہیں جس پر اطمینان کا اظہار کیا جاسکے۔

مزید خبریں :