Time 12 جون ، 2024
دنیا

حماس اور اسلامی جہاد کی مجوزہ جنگ بندی معاہدے پر ردعمل ثالثوں کو دینے کی تصدیق

حماس اور اسلامی جہاد کی مجوزہ جنگ بندی معاہدے پر ردعمل ثالثوں کو دینے کی تصدیق
معاہدے میں ہمارے لوگوں پر صیہونی جارحیت کا خاتمہ شامل ہونا چاہیے، معاہدے میں سنجیدگی سےقیدیوں کا تبادلہ اور غزہ کی تعمیر نو شامل ہونی چاہیے: حماس__فوٹو: اے ایف پی

حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد نے مجوزہ جنگ بندی معاہدے پر  ردعمل ثالث کاروں کو دینے کی تصدیق کر دی۔

حماس کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ یرغمالی اور قیدی معاہدے کی تجاویز  پر اپنا ردعمل ثالث کاروں کو دے دیا ہے۔

ایک بیان میں حماس کا کہنا ہے کہ معاہدے میں ہمارے لوگوں پر صیہونی جارحیت کا خاتمہ شامل ہونا چاہیے، معاہدے میں سنجیدگی سے قیدیوں کا تبادلہ اور غزہ کی تعمیر نو شامل ہونی چاہیے۔

حماس اور اسلامی جہاد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مثبت انداز میں معاہدے تک پہنچنےکے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب قطر اور  مصری حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ انہیں غزہ جنگ بندی سے متعلق مجوزہ معاہدے پر حماس اور اسلامی جہاد کا ردعمل مل گیا ہے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے امریکا کی پیش کردہ قرارداد 14 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے منظور کی ہے، روس نے امریکی قرارداد کی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

مزید خبریں :