Time 12 جون ، 2024
کاروبار

حکومت کیلئے 4 ہزار ارب روپے سے زائد کا ٹیکس جمع کرنا مشکل ہے: مفتاح اسماعیل

حکومت کیلئے 4 ہزار ارب روپے سے زائد کا ٹیکس جمع کرنا مشکل ہے: مفتاح اسماعیل
غریب لوگوں پر ٹیکس لگاتے جائیں گے تو مزید لوگ خط غربت سے نیچے چلے جائیں گے: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل/ فائل فوٹو

 سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے حکومت کیلئے ساڑھے تین سے چار ہزار  ارب روپے سے زائد کا ٹیکس جمع کرنا مشکل قرار دے دیا۔

جیو نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ صوبوں اور  وفاق میں ترقیاتی بجٹ کم کر دیتے تو  زیادہ ٹیکس نہ لگانا پڑتا، غریب لوگوں پر ٹیکس لگاتے جائیں گے تو مزید لوگ خط غربت سے نیچے چلے جائیں گے۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کیلئے ساڑھے تین چار ہزار ارب روپے سے زائد کا ٹیکس جمع کرنا مشکل ہے۔

دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ عوام کو کوئی نہیں بتا رہا کہ ہم مشکل فیصلے کیوں لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا کوئی پلان نہیں سب کچھ آئی ایم ایف کی طرف سے آرہا ہے، ٹیکس نہ دینے والوں کو بتدریج ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔

مزید خبریں :