Time 13 جون ، 2024
کھیل

کرکٹ ٹیم میں بڑی سرجری پر تیار چیئرمین پی سی بی بیان سے تھوڑا پیچھے ہٹ گئے

کرکٹ ٹیم میں بڑی سرجری پر تیار چیئرمین پی سی بی بیان سے تھوڑا پیچھے ہٹ گئے
فوٹو: فائل

بھارت سے شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم میں بڑی سرجری پر تیار پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اپنے بیان سے تھوڑا پیچھے ہٹ گئے۔

جیونیوز سے گفتگو میں چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ  ابھی میچز باقی ہیں، ٹیم کو سپورٹ کی ضرورت ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے حتمی نتیجے کا انتظار کرنا چاہے، سب لوگ دعا کر رہے ہیں کے ٹیم آگے پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ مشاورت جاری ہے فی الحال اس موقع پر اس حوالے سے مزید بات کرنا مناسب نہیں، جیسی بھی ٹیم ہے اسے لیکر اس ٹورنامنٹ میں آگے چلنا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کے خلاف بڑے میچ میں قومی ٹیم کی شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا تھا کہ آج کی شکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھی، پاکستانی کرکٹ اس وقت اپنی سب سے کم درجہ کی پر فارمنس پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ لگتا تھا کہ کرکٹ ٹیم کا چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا لیکن آج کی انتہائی خراب کارکردگی کے بعد یقین ہوگیا ہے کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ قوم جلد بڑی سرجری ہوتے ہوئے دیکھے گی، ہمارا سب سے بڑا چیلنج ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

مزید خبریں :