13 جون ، 2024
اسپیس ایکس اور الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک پر اپنی کمپنی کی انٹرن سے جنسی زیادتی کرنے اور دوسری ملازمہ کو اپنے لیے بچے پیدا کرنے کا سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔
امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل ایلون مسک نے اپنی کمپنیوں اسپیس ایکس اور ٹیسلا میں خواتین کے لیے غیر محفوظ ماحول پیدا کر رکھا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اپنی کمپنی کے بورڈ ممبران کے ساتھ دفتری اوقات میں ایل ایس ڈی، کوکین اور کیٹامائن سمیت دیگر نشہ آور ادویات کا سامنا کرنے والے ایلون مسک پر تازہ ترین الزامات اپنی کمپنی کی دو خواتین سے جنسی زیادتی کے سامنے آئے ہیں۔
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں اسپیس ایکس کی ایک فلائٹ اٹینڈنٹ کے حوالے سے انکشاف کیا کہ 2016 میں ایلون مسک نے انہیں جنسی تعلق کے عوض ایک گھوڑا خرید کر دینے کی پیشکس کی۔
2013 میں اسپیس ایکس سے مستعفی ہونے والی ایک اور خاتون نے الزام عائد کیا کہ ایلون مسک نے کئی مواقع پر ان سے کہا کہ میرے لیے بچے پیدا کریں۔
ایلون مسک جو اس وقت 10 بچوں کے باپ ہیں ان کا کہنا ہے کہ دنیا کو اس وقت افراد قوت کی شدید کمی کا سامنا ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایلون مسک کی جانب سے ایک خاتون کو بارہا پیغامات بھیجے گئے کہ رات کے وقت ان کے گھر آئے۔
ایلون مسک کی لیگل ٹیم نے وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں عائد کیے گئے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔