Time 13 جون ، 2024
کھیل

فلوریڈا میں شدید بارشیں: امریکا، آئرلینڈ میچ منسوخ ہونے پر پاکستان ورلڈکپ سے باہر ہوجائیگا

فلوریڈا میں شدید بارشیں: امریکا، آئرلینڈ میچ منسوخ ہونے پر پاکستان ورلڈکپ سے باہر ہوجائیگا
اگر میچ نہ ہوسکا اور بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تو پاکستان ورلڈکپ سے باہر ہوجائے گا__فوٹو: ای ایس پی این

امریکی ریاست فلوریڈا میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے جس کی وجہ سے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول میچز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

فلوریڈا میں طوفان کے سبب پاکستان کا مشن ورلڈ کپ خطرے میں پڑگیا ہے۔

کل بروز جمعہ 14 جون کو امریکا اور آئرلینڈ کا اہم مقابلہ فلوریڈا میں ہونا ہے جو کہ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پاکستان کو اگر ورلڈکپ کی دوڑ میں شامل رہنا ہے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ یہ میچ ہو اور اس میں آئرلینڈ کو کامیابی ملے لہٰذا میچ نہ ہوسکا اور بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تو پاکستان ورلڈکپ سے باہر ہوجائے گا۔

فی الحال اس گروپ میں سے بھارت سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے جب کہ امریکا، پاکستان، کینڈا اور آئرلینڈ کی پوزیشنز تاحال فائنل نہیں۔

مزید خبریں :