Time 13 جون ، 2024
پاکستان

الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کا ٹربیونلز بنانے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کا ٹربیونلز بنانے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کا الیکشن ٹربیونلز بنانے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ 

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی ہے۔

الیکشن کمیشن کا مؤقف ہے کہ الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل الیکش کمیشن کا اختیار ہے،ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کے اختیارات استعمال نہیں کرسکتی، سپریم کورٹ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ اپیل کل سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔

واضح رہے کہ لاہورہائیکورٹ کے فیصلے پر چیف جسٹس شہزاد ملک نے گزشتہ روز 8 ٹربیونلز کی تشکیل کے احکامات جاری کیے تھے۔

مزید خبریں :