جرائم

کراچی: پان کی دکان میں ڈکیتی کے کیس میں ڈی ایس پی اور بیٹے سمیت 3 افراد گرفتار

کراچی: پان کی دکان میں ڈکیتی کے کیس میں ڈی ایس پی اور بیٹے سمیت 3 افراد گرفتار
اسکرین گریب

کراچی: گلشن اقبال میں پان کی دکان میں ڈکیتی کے کیس میں ڈی ایس پی اور بیٹے سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی اے وی ایل سی کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والی موبائل ڈی ایس پی لیگل ظفر جاوید کے زیر استعمال تھی۔

ایس ایس پی کے مطابق ویڈیو میں نظرآنے والے افراد کی شناخت کی جارہی ہے، آج صبح ڈکیتی کا مقدمہ پان کی دکان کے مالک شاہ زیب کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق واردات میں استعمال ہونے والی پولیس موبائل تحویل میں لے لی گئی ہے، اب تک کی تحقیقات میں ڈی ایس پی کا بیٹا اور اس کےساتھی ملوث پائے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی میں پولیس موبائل میں آئے سادہ لباس افراد نے پان کے کیبن میں لوٹ مار کی اور فرار ہوگئے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج  بھی سامنے آئی ہے۔

دکاندار نے بتایا کہ اس واردات میں اسے 70 ہزار روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے، یہی لوگ رواں ماہ کی 2 تاریخ کو بھی مجھ سے لوٹ مار کرکے گئے، کیبن میں آتے ہی انہوں نے مجھے باہر جانے کا کہا، میں نے انکار کیا تو موبائل چھین لیا۔

مزید خبریں :